بین الاقوامیدلچسپ و عجیب

38 بیویوں کا شوہر، 89 بچوں کا باپ انتقال کرگیا

نئی دلی (94 نیوز) دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ اور 38 بیویوں کا شوہر انتقال کرگیا۔ آنجہانی زیونا چانا کی 38 بیویاں اور 89 بچے تھے، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زیونا چانا کا تعلق بھارتی ریاست میزو رام سے تھا۔ ان کا انتقال 76 برس کی عمر میں اتوار کے روز ہوا۔ میزورام کے وزیر اعلیٰ زورام تھانگا نے ٹوئٹر پر زیونا چانا کے انتقال کی خبر دی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ زیونا چانا اور اس کے خاندان کی وجہ سے ریاست میزورام  کی سیاحت میں اضافہ ہوا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button