National

26 Decision to close all educational institutions across the country from November

Islam Abad(94 news) The federal government has caused corona across the country 26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا تاہم حتمی فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ 26 نومبرسے 24 دسمبرآن لائن کلاسز ہوں گی جبکہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک مکمل چھٹیاں ہوں گی اور11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے،وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہاکہ 26 نومبرسے بچے گھر میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے،آن لائن اورہوم ورک کے ذریعے بچوں کو پڑھایا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کے باعث تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ،دسمبر میں ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں،امتحانات 15 جنوری کے بعد ہوں گے، میٹرک کے امتحانات مارچ کے بجائے مئی جون میں ہونگے،نیا تعلیمی سال اگست میں شروع ہوگا،شفقت محمود کاکہناتھا کہ یونیورسٹی ہاسٹلز کے طلبہ کی ایک تہائی حصہ ہاسٹلز میں قیام کرسکیں گی ،ووکیشنل اداروں کو بند نہیں کررہے ،ووکیشنل اداروں میں تربیت کا عمل جاری رہے گا۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہواہے،بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے توہسپتالوں پر دباوَ بڑھ جائے گا،ہم نے ہر صورت کورونا سے بچاوَ کے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ ایم کیٹ اور دوسری انٹری ٹیسٹ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button