2390 گرانفروشوں کو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے کئے، ریاض حسین انجم


فیصل آباد (94 نیوز) ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے اس ضمن میں گزشتہ ایک ہفتہ میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر412دکانداروں کو گرفتار،54دکانوں کو سیل اور26 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔
ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس /فوکل پرسن برائے پرائس کنٹرول اقدامات ضلع فیصل آباد ریاض حسین انجم نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی ہدایات پر ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں و بازاروں میں 41 ہزار سے زائد انسپکشنز کرکے پھل وسبزی،روٹی،چکن،کریانہ کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں گرانفروشوں کے خلاف ایکشن لیا اور اوورچارجنگ پر2390دکانداروں کوڈیڑھ کروڑروپے جرمانہ عائد کیا۔ اس دوران نرخنامے آویزاں نہ کرنے والے3388دکانداروں کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا۔



