National

18 Free flour will be distributed to 21 lakh 30 thousand people in Faisalabad division from March. Commissioner Salut Saeed

Faisalabad (94 news) کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت رمضان سپیشل پیکج کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ افراد کو ہفتہ 18 مارچ سے مفت آٹا کی فراہمی کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ڈپٹی کمشنرزنے سنٹرز کی تفصیلات،سٹاف کی ڈیوٹی اور سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد علی عنان قمر نے کمشنر آفس سے جبکہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصورخان نیازی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سعید منج،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وقار یوسف اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ اہل افراد مرحلہ وار 10 کلوگرام آٹا کے تین بیگز سیل پوائنٹس/یوٹیلٹی سٹورز اور پی ایس پی اے کی رجسٹرڈ شاپس سے مفت حاصل کرسکیں گے۔فیصل آباد میں 11 لاکھ افراد،جھنگ میں 4 hundred thousand 90 ہزار،چنیوٹ میں 2 hundred thousand 38 ہزار اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3 hundred thousand 2 ہزار افراد رجسٹرڈ ہیں۔ٹرکنگ/سیل پوائنٹس،یوٹیلٹی سٹورز اور نامزد شاپس پر محکموں کے ڈیوٹی سٹاف کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔مساجد میں اعلانات کرانے کے ساتھ تمام تفصیلات پر مشتمل بینرزاہم عوامی مقامات پر آویزاں کرائے گئے ہیں۔کمشنر نے کہا کہ پوائنٹس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لئے اقدامات کئے جائیں جبکہ سیل پوائنٹس پرسایہ دار انتظامات یقینی بنائیں۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ افرد سیل پوائنٹ پر اہلیت کی جانچ پڑتال کے لئے اپنا اصل قومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں،کارڈ کی کلر کاپی یا فوٹی کاپی اور ایکسپائرڈ کارڈ پر اہلیت چیک نہیں ہوسکے گی۔تمام متعلقہ ڈیوٹی سٹاف کورمضان 2023ء ایپلیکشن کو چلانے کے لئے آگاہی کا عمل بھی جاری ہے۔کمشنر نے پبلک کے ممکنہ رش کے پیش نظر اضافی کاؤنٹرز اوربیٹھنے کے مناسب انتظامات یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ فیصل آباد میں بڑے سپورٹس کمپلیکسزاور یوٹیلٹی سٹورز پر پہلے روز آٹا کے ایک لاکھ سے زائد تھیلے فری تقسیم کے لئے سپلائی ہونگے۔انتظامات کو چوکس اور ڈیوٹی روسٹر فائنل کرلیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button