بین الاقوامی

ہندوانتہا پسندوں نے نعرہ لگانے والی لڑکی کے سر کی قیمت10 لاکھ رکھ دی

بنگلور (94 نیوز) بھارت میں شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف ہونے والے ایک جلسہ میں ہندو انتہا پسندوں نے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے والی لڑکی کے سر پر10 لاکھ روپے کا انعام رکھ دیا گیا ہے۔

19 سالہ امولیا لیونا نے بنگلورو کے فریڈم پارک میں جمعرات کو ہونے والے جلسے میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے تھے، پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والی امولیا کو گرفتار کرکے ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے جبکہ عدالت نے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

امولیا لیونا کے پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہندو انتہا پسند تنظیم سری رام سینا کے ایک کارکن سنجیو ماردی نے ان کے سر پر 10 لاکھ روپے کا انعام رکھا ہے۔ اس نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ حکومت امولیا کو کسی صورت بھی رہا نہ کرے ، اگر اسے رہا کیا گیا تو ہم اسے مار دیں گے اور جو بھی ایسا کرے گا اسے 10 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button