پنجاب میں 11 سے 17 جولائی کے دوران بارشوں کے تیسرے سپیل کا الرٹ جاری


لاہور (94 نیوز) پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 11 سے 17 جولائی کے دوران تیز آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
ترجمان کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گوجرانوالا، حافظ آباد اور وزیر آباد میں بارشیں متوقع ہیں۔ اسی طرح لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال،ساہیوال،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ،چنیوٹ اور فیصل آباد میں بھی بارشیں ہوں گی۔ 13سے 17 جولائی کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، مظفرگڑھ، خانیوال، لودھراں، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مون سون بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں پانی میں طغیانی کے خدشات ہیں جبکہ برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ محکمہ کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ندی نالوں، دریاؤں سے دور رہیں۔



