National

The destination of Corruption Free Pakistan has been determined, no threat: NAB

Islam Abad (94 news) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین ہوچکا ہے، کسی لالچ دھونس اور دھمکی کی کوئی پرواہ نہیں، لاتعداد کیسز کے متعلق کہا گیا یہ انتقامی کارروائیاں ہیں، لیکن ان مقدمات میں عدالتوں نے ضماتیں مسترد کیں۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے، نیب صرف اور صرف ملک کی خدمت کیلئے ہے، واحد چیز یہ ہے کہ پاکستان کے عوام کی حالت بہتر ہو، یہ اسی صورت ممکن ہے جب پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، کیا پاکستان کے عوام کا دل نہیں کرتا کہ وہ خوددار ملک میں زندہ رہ سکیں ؟ کیا عوام کا یہ حق نہیں کہ انہیں تعلیم و صحت کی اچھی سہولتیں ملیں؟

جاوید اقبال نے مزید کہا تمام خرابیوں کی جڑ صرف اور صرف کرپشن ہے، نیب کرپشن کیخلاف انتہائی دیانتداری سے کوشاں ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button