قومی
ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا جڑانوالہ دورہ


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے سول ویٹرنری ہسپتال جڑانوالہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر آفس جڑانوالہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ادویات کے سٹاک کی صورتحال، ویکسینیشن سرگرمیوں، ریکارڈ کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی، سروس ڈیلیوری کے معیار اور مختلف محکمانہ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے آپریشنل کارکردگی میں مزید بہتری، معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور فیلڈ کی سطح پر کسانوں کی بہتر رہنمائی و سہولت کاری کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔



