National

A resolution was tabled in the assembly against the sale of sugar at Rs 110 per kg

Lahore (94 news) PML-N member Punjab Assembly Sameera Komal gave Chinese 110 روپے کلو میں فروخت کئے جانے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔

سمیرا کومل نے ایوان میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ پنجاب میں چینی پہلی بار 110روپے کلو فروخت ہو رہی ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چینی سنچری بھی کراس کر گئی ہے۔

متن میں تحریر ہے کہ شوگر مافیا غریب آدمی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے،مہنگائی، غربت کے ستائے عوام کو حکومت روز مہنگائی کے تحفے دے رہی ہے،شوگر مافیا کےخلاف کارروائیاں بھی صرف زبانی جمع خرچ تک ہیں۔ انہوں نے قرارداد میں کہا کہ یہ ایوان چینی کی قیمتیں فوری کنٹرول کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button