قومی

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند کرنے سے انکار

اسلام آباد(94 نیوز) پی ٹی اے نے 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے 5 لاکھ سے زائد سمز بلاک کرنے کی مخالفت کردی اور موقف اپنایا ہے کہ نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا عمل ہمارے نظام سے مطابقت نہیں رکھتا۔
پی ٹی اے کی مطابق بڑی تعداد میں خواتین، مرد حضرات کے نام پر سمز استعمال کرتی ہیں،نان فائلرز کو نئی سمز کے اجراء پر کوئی پابندی نہیں لگائی جارہی۔ ٹیکس نیٹ میں آنے والوں کی سمز بحال کرنے کا کیا طریقہ کار ہوگا؟ قانونی طور پر پی ٹی اے سمز بلاک کرنے کا پابند نہیں۔ سمز بلاک کرنے سے ڈیجیٹلائزیشن کو نقصان پہنچے گا، بڑی تعداد میں سمز بلاک کرنے سے ٹیلی کام معیشت کو نقصان پہنچے گا۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ سمز بلاک کرنے کے حوالے سے طریقہ کار طے کیا جائے گا، فائلرز کی سمز کی بحالی کیلئے بھی طریقہ کار طے کیا جائے گا۔ سمز بلاک کرنے سے نان فائلرز کی حوصلہ شکنی ہوگی۔پی ٹی اے ذرائع نے کہا کہ سمز بلاک کرنے کے علاوہ دیگر قانونی آپشنز پر غور کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button