the game

The PCB refused to commute the sentences of Saleem Malik and Danish Kaneria

Karachi (94 Web News Desk) Pakistan Cricket Board (PCB) نے میچ فکسنگ کے الزام میں تاحیات پابندی کی سزا پانے والے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو ان کی درخواستوں کا جواب دیتے ہوئے پابندی ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ دانش کنیریا کو کہا گیا ہے کہ انہیں انگلینڈ بورڈ نے سزا دی ہے وہی معاف کرسکتا ہے، انگلینڈ بورڈ سے رابطہ کریں۔

جبکہ سلیم ملک کو آئی سی سی کی جانب سے میچ فکسنگ کے سوالات کے جواب دینے کا کہا، سلیم ملک کے مئی 2014 کے اعتراف کا حوالہ دیتے ہوئے پی سی بی کا کہنا ہے کہ ان کا جواب دینے سے انکار ان کے اعتراف کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ پی سی بی اس وقت تک مزید کاروائی نہیں کر سکتا جب تک آپ اس معاملے پر جواب نہیں دے دیتے۔

دانش کنیریا سے متعلق بورڈ نے کہا ہے کہ تاحیات پابندی ای سی بی کی جانب سے نافذ کی گئی۔ تمام آئی سی سی ممبرزپر اس پابندی کو برقرار رکھنا لازم ہے۔

اسے ختم کرنے کا واحد راستہ اپیل ہے جو آپ پہلے ہی استعمال کرچکے ہیں۔ ای سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق کھلاڑی کو دوبارہ کھیل کی اجازت دینے کا اختیار صرف اینٹی کرپشن ٹربیونل کے اس سربراہ کو ہی ہے جس نے اس معاملے پر فیصلہ سنایا تھا۔ لہٰذا آپ ای سی بی سے رابطہ کریں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button