the game

PSL also other artists, including the colorful opening ceremony, Rahat Fateh Panahi, Sajjad Ali, imams bag

Karachi (94 news) نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا رنگا رنگ پروگرام ہو گیاہے، شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود تھی، راحت فتح علی خان ،سجاد علی ،آئمہ بیگ سمیت دیگر فنکار اپنی آواز کا جادو جگارہے،افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ایڈیشن فائیو کی افتتاحی تقریب کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوئی، معروف ڈی جے اور ماڈل احمد گوڈل افتتاحی تقریب کی میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے ، تقریب کا آغاز قومی ترانےسے کیاگیاجبکہ رنگا رنگ تقریب میں پاکستان کے مایہ ناز گلوکار راحت فتح علی خان ،علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر، آئمہ بیگ، صنم ماروی اور ہارون سمیت 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔کراچی میں ہونے والی پہلی افتتاحی تقریب کے لیے نیشنل سٹیڈیم اور اطراف کو برقی قمقموں اور لیزر لائٹس سے سجایا گیا ہے جبکہ شہر قائد کی سڑکوں پر جگہ جگہ پاکستانی پرچم اور ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور اعلیٰ حکام پانچوں فرنچائز کے کپتانوں، شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد اور ہزاروں شائقین کی موجودگی میں پی ایس ایل فائیو کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

یادرہےکہ پاکستان سپر لیگ (PSL) کے پانچویں ایڈیشن کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز بھی افتتاحی تقریب کے فوری بعد آج ہی ہو گا،نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو مرتبہ کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل ہو گی ۔پی ایس ایل کا فائنل 22 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جس کی انعامی رقم 10 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔ فاتح ٹیم کو پانچ لاکھ ڈالر اور رنر اپ ٹیم کو دو لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button