کھیل

پی ایس ایل سیزن 6، فلائٹس کا کیا بنا؟ جانئے

لاہور (94 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کے درمیان جاری آن لائن اجلاس ختم ہو گیا جس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ لاہور اور کراچی سے خصوصی فلائٹس مقررہ وقت پر ابو ظہبی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ لاہور میں فلائٹس کا وقت شام پانچ بجے مقرر ہے ، پی ایس ایل چھ سے متعلق مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اب تک کی پیشرفت سے متعلق فرنچائز مالکان کو آگاہ کر دیاہے ، تمام مشکلات پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔ فرنچائز مالکان کو بھارت اور جنوبی افریقہ کی فلائٹس سے متعلق آگاہ کر دیا گیاہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کے درمیان شام کو ایک اور اجلاس ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button