the game

پیمرا کا اپنی کرکٹ ٹیم بنانے کا فیصلہ

Islam Abad(94 news) پیمرا نے اپنی کرکٹ ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کئی سابق کرکٹرز بھی شامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق دیگر قومی اداروں کی طرح پیمرا نے بھی ادارے میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے اور بے روز گار کرکٹ کے کھلاڑیوں کو باعزت روز گار دینے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت پیمرا کی کرکٹ ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مختار کا کہنا ہے کہ کرکٹ ملک کا مقبول کھیل ہے اس کھیل کو ادارے میں پرموٹ کیا جائے گا، ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کھلاڑیوں کے علاوہ قومی اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو بھرتی کیا جائے گا ایک مضبوط ٹیم تشکیل دی جائے گی اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور مقامی کرکٹ کی ایسوسی ایشن سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button