تقریبات/سیمینارز

پنجاب بیت المال کے لئے ایپلیکیشن متعارف کروا دی گئی

تمام درخواستیں بیت المال پورٹل پراپ لوڈہونگی، آمنہ عالم ڈپٹی ڈائریکٹر

فیصل آباد(94 نیوز) محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے بیت المال ایپلیکیشن کے حوالے سے تعارفی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر آمنہ عالم، مینجر پی آئی ٹی بی نورین انورکے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چنیوٹ شہباز خاں ودیگرافسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر نئی بیت المال ایپلیکیشن کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آمنہ عالم نے بتایا کہ اب سے تمام درخواستیں بیت المال پورٹل کے لئے اپ لوڈہونگی۔ انہوں نے آگاہی سیشن کے انعقاد پر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا بھی شکریہ اداکیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button