National

The couple, who were expelled from the university for proposing, got married

Lahore (94 news) The couple, who were expelled from the university for proposing, got married.

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکا لڑکی کو یونیورسٹی میں ایک دوسرے کو پرپورز کرتے دیکھا گیا،

دونوں ایک دوسرے کو پھول پیش کرتے ہیں اور گلے ملتے ہیں۔اس موقع پر طالب علموں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے جنہوں نے اپنے موبائل فون میں ان مناظر کو قید کیا۔
دونوں طلباء لاہور کی نجی یونیورسٹی میں پڑھتے ہیں۔ ویڈیو سامنے آئی تو کئی لوگوں نے اس پر تنقید کی جب کہ کچھ لوگوں نے سپورٹ بھی کیا لیکن معاملہ اس وقت میڈیا کی زینت بن گیا جب یونیورسٹی کی جانب سے دونوں طالب علموں کو یونیورسٹی سے نکالا گیا،دونوں پر یونیورسٹی کی حدود میں دوبارہ داخل ہونے پر پابندی لگائی گئی۔
تاہم اب بتایا گیا ہے کہ حدیقہ جاوید اور شہریار باقاعدہ طور پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

حدیقہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک خبر شئیر کرتے ہوئے الحمد اللہ کہا جس میں ان کی شادی کی خبر چھپی تھی۔حدیقہ کی جانب سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی گئی

۔دوسری جانب وفاقی وزارت انسانی حقوق نے لاہور یونیورسٹی میں لڑکی کے پروپوز کرنے کے بعد طالب علم اور طالبہ کو فارغ کرنے کا نوٹس لے لیا۔وفاقی پارلیمانی سیکریٹری انسانی حقوق لال چند مالہی نے گورنر پنجاب اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو خط لکھ کر دونوں طلباء کو دوبارہ داخلہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔
پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق نے کہا کہ دو طلبہ کی جانب سے ایک دوسرے کو پروپوز کرنا ناجائز کام نہیں، جوڑے کو فارغ کرنے سے پہلے ان کا موقف لینا ضروری تھا، اخلاقی اقدار کو کس صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا مگر اتنا سخت ایکشن لینے کے اثرات اچھے نہیں ہونگے، یونیورسٹی کے اس شدید ردعمل کی وجہ سے دونوں طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button