قومی

ایف ڈی اے پلاٹس کی قرعہ اندازی کے لئے کمیٹی کا اجلاس

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی طرف سے 284 پلاٹس کی قرعہ اندازی کے ذریعے فروخت کے لئے شرائط و ضوابط طے کرنے کے حوالے سے تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چیف انجینئر مہرایوب، پراجیکٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سہیل مقصود پنو ں، ڈائریکٹرز یاسر اعجاز چٹھہ، اسماء محسن، جنید حسن منج، عاصم محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ عدنان شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس افضال انصاری و دیگر ممبرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایف ڈی اے سٹی سرگودھا روڈ میں دستیاب ایک کنال رقبہ کے 189 اور دس مرلہ کے 95 پلاٹس کی آسان اقساط میں فروخت کے لئے قرعہ اندازی کے طریقہ کار، اہلیت اور شرائط و ضوابط کا شق وار جائزہ لیا ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پاکستانی قومیت کے حامل امیدواروں سے درخواست فارم کی وصولی کا آغاز آئندہ ماہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں متوقع ہے جبکہ قرعہ اندازی دو مراحل میں کی جائیگی۔ ایک کنال رقبہ کے پلاٹ کے لئے درخواست فارم دس ہزار اور دس مرلہ کے پانچ ہزار روپے میں دستیاب ہوگا جس کے لئے ویب سائٹ کا اعلان کرکے درخواست فارم آن لائن وصول کئے جائیں گے۔ ایک کنال رقبہ کے پلاٹ کے لئے درخواست فارم کے ساتھ پانچ لاکھ روپے اور دس مرلہ کے پلاٹ کے لئے اڑھائی لاکھ روپے بطور زربیعانہ جمع کرانا ہوگا۔ اجلاس کے دوران مختلف شرائط و ضوابط زیر بحث آئے اور ضروری فیصلے کئے گئے۔ ان امور کو جلد حتمی شکل دیگر مشتہر کردیاجائیگا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہا کہ شرائط و ضوابط کو واضح اور شفاف رکھاجائے جو سرکاری پالیسی اور متعلقہ قوانین کے دائرہ کار میں ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button