قومی

واسا نے آٹھوں بازار اور مرکزی امام بارگاہ سمیت ملحقہ علاقوں کو بارشی پانی سے کلیئر کردیا

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ کی ہدایت پر آپریشنز سٹاف رات گئے تک مسلسل فیلڈ میں نکاسی آب کے لئے مصروف عمل رہا اور مختصر وقت میں چوک گھنٹہ گھر سمیت ملحقہ آٹھوں بازار اور مرکزی امام بارگاۃ سمیت ملحقہ علاقوں کو بارشی پانی سے مکمل کلیئر کردیاگیا۔ اسی طرح آپریشنز افسران اور سٹاف نے شیخوپورہ روڈ، جنرل بس سٹینڈ، ڈجکوٹ روڈ، ملت روڈ نیو گرین ٹاؤن، جھنگ روڈ نزد شیل پمپ، ریس کورس روڈ سے بھی پانی کی نکاسی مکمل کی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ خدیجہ محمود ہسپتال چباں روڈ، ریاض شاہد چوک اقبال اسٹیڈیم، مین جیل روڈ، مین بلال روڈ، چناب کلب روڈ، پاکستان چوک غلام محمد آباد سے بھی بارشی پانی کلیئر کیا گیا۔اس حوالے سے ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے واضح کیا کہ شہریوں کو موسم برسات کے دوران بارشی پانی کی تیز رفتار نکاسی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں جس کے لئے تمام وسائل بروئے لائے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مون سون سیزن کے لئے تمام مشینری آپریشنل اور فیلڈ سٹاف فوکسڈ ہے، شہریوں کو مختصر وقت میں بارش کے پانی کے اخراج کی سہولت مہیا کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button