قومی

نیچے سے گولی لگے توٹانگوں میں لگ سکتی ہے

اسلام آباد(94 نیوز) پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کارسرکار مداخلت کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اور بابراعوان کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا، جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ قتل اور اقدام قتل کے بہت سے کیسز ہم نے دیکھے ہیں، نیچے گولی لگے تو وہ ٹانگوں میں لگ سکتی ہے، بابراعوان نے کہاکہ ایک کہاوت ہے مولے نو مولا نہ مارے مولا نہیں مرتا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی ااور کار سرکار میں مداخلت کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے اسد عمر کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دیدی،عدالت نے کہاکہ دیگر تمام ملزمان کی بھی حاضری لگا دیں۔

پی ٹی آئی کے وکیل بابراعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ الزامات لگائے گئے کہ سڑک بند کی، حکومت کیخلاف نعرے بازی کی، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سرکاری املاک کونقصان پہنچایا گیا، ایف آئی آر میں لکھا کہ ایماپر کیاگیا لیکن اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔

وکیل بابراعوان نے کہاکہ ایف آئی آر میں لکھا ڈنڈے اور نعروں سے خوف وہراس پھیلایا گیا،کون سی سرکاری گاڑی کو نقصان ہوا، ایف آئی آر میں نہیں لکھا، سڑک پر کھڑے ہونے کا صرف مقدمہ درج کیاگیاہے، ہم سب غلطیاں کر سکتے ہیں اور کرتے ہیں ۔

وکیل بابراعوان نے کہاکہ عمران خان کو 2 گولیاں لگی ہیں ، عمران خان کو ایک ٹانگ اور ایک آرٹری میں گولی لگی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button