قومی

نور محمد انصاری انڈ سٹریل سکول میں فری برائیڈل تیار کرنے کا فیصلہ،

فیصل آباد(94 نیوز) سوشل ویلفیئر سوسائٹی غلام محمد آباد کی مجلس انتظامیہ کا اجلاس صدر حاجی ریاض احمد انصاری کی صدارت میں نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول میں منعقد ہوا، اجلاس میں سابق پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمدالیاس انصاری، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ناصر انصاری، سرپرست حاجی بلال نور انصاری،نائب صدر ڈاکٹر محمد ارشد چوہدری، جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی، جائنٹ سیکرٹری عبد الحفیظ، فنانس سیکرٹری حاجی صغیر احمد انصاری، سیکرٹری پریس پروفیسر ریاض احمد قادری اور اراکین محمد یوسف انصاری، سابق ناظم و کونسلر محمد سلیم انصاری نے شرکت کی، اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی غلام محمد آباد اپنی شاندار روایات کے مطابق عوام اور خاص کر مستحق افراد کو ہنر مند بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی، سوسائٹی کے ادارہ نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول جیسے اس کی کارکردگی پر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال فیصل آباد نے سب صنعت زار کا درجہ دے رکھا ہے میں پہلے ہی مستحق، غریب یتیم اور بیوہ گان کے لیے کمپیوٹر، ڈریس میکنگ اور بیوٹی پارلر جیسے اہم ہنر کی مفت سہولیات ایک عرصہ سے جاری ہیں،اب بلاتخصیص جو بھی بیٹی اپنی شادی کے موقعہ پر ادارہ سے رجوع کرے گی اسے مفت دلہن تیار کیا جائے گا، البتہ دلہن بننے والے بیٹی اپنی ذات پر استعمال ہونے والا سامان خود لائے گی،ادارہ میں ماہربیوٹیشن کی خدمات پہلے ہی بیوٹی پارلر کلاس میں طالبات کو حاصل ہیں جو اپنی پیشہ وارانہ مہارت سے طالبات کو ماہر بیوٹیشن بنا رہی ہیں،اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ ہوا کہ ادارے میں فارغ التحصیل طالبات کو گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ایک ایک سلائی مشین کا عطیہ دینا بدستور جاری و ساری رہے گا،جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی نے کہا کہ انسانیت کی معراج خدمت انسانیت میں ہے، اگر آج بھی انسان نے حقیقی اور سدا بہار خوشیاں سمیٹنی ہیں اور اپنی نیند بغیر ادوایات کی لینی ہے تو اسے چاہے کہ وہ اپنی زندگی دوسروں کی زیست سنوارنے میں صرف کرے۔ دوسروں کی بے لوث خدمت کرنے والے ہمیشہ معاشرے کا اصل حسن ہوتے ہیں ان کے دم قدم ہی سے معاشرے میں میل جول اور باہمی خوشگوار تعلقات کی بہاریں قائم ہیں۔جن بچیوں کی شادی ہے وہ نور محمد انصاری انڈ سٹریل سکول، سوشل ویلفیئر سوسائٹی غلام محمد آباد میں اپنی رجسٹریشن سکول اوقات کار صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے کے دوران کروا سکتی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button