قومی

پی ٹی آئی مذاکرات کی بات کرے یا سول نافرمانی کی، سینیٹر عرفان صدیقی

 اسلام آباد (94 نیوز) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات کی بات کرے یا سول نافرمانی کی۔

عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ایک ہاتھ میں تلوار ہو اور دوسرے ہاتھ سے مصافحہ نہیں ہوسکتا۔ پی ٹی آئی مذاکرات کی بات کرلے یا سول نافرمانی کی۔ اپنے لیے رعایتیں مانگنے کی خاطر مذاکرات اور سول نافرمانی کے منصوبے ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ آگے بڑھنا ہے تو اپنے کندھوں پر نیا بوجھ نہ لادیں ان پر پہلے ہی بہت بوجھ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button