میرٹ کے مطابق قاسم خان سوری نے امریکا میں اوبر نہیں چلانی تھی تو کیا ناسا میں ڈائریکٹر لگ جانا تھا؟عابد شیر علی


لاہور (94 نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے امریکا کو امکانات کا جہاں کہا جاتا ہے ، جہاں کوئی بھی اپنی قابلیت کے حساب سے نہ صرف ترقی کر سکتا ہے بلکہ کسی کو بھی ترقی میں پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا یوتھیوں نے کئی روز سے رونا ڈال رکھا ہے کہ قاسم خان سوری امریکا میں اوبر چلا کے گزارا کر رہے ہیں، جناب اس نے اوبر نہیں چلانی تھی تو کیا ناسا میں ڈائریکٹر لگ جانا تھا؟ گزارش ہے کہ یہ ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ جس شخص کی کل حیثیت اوبر چلانے والے ڈرائیور کی تھی اسے میرٹ کے دعوے کرنے والوں نے پاکستان کی قومی اسمبلی جو کہ قانون ساز اسمبلی ہوتی ہے ،کا ڈپٹی سپیکر بنا دیا تھا اور پھر اس اوبر ڈرائیور نے پاکستان کا آئین توڑ کے اپنی قابلیت کا اظہار بھی کر دیا تھا۔ پی ٹی آئی میں میرٹ صرف نک دا کوکا پر اچھا ڈانس ہوتا ہے۔



