قومی

موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کی خلاف کارروائی کا فیصلہ

جھنگ (94 نیوز) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن چوہدری نسیم زاہد نے کہا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات میں کھلنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نےتمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو موسم سرما میں 20دسمبر 2019 سے 5 جنوری 2020 تک چھٹیوں کا اعلان کررکھا ہے، لیکن ابھی تک بہت سارے تعلیمی اداروں نے موسم سرما کی تعطیلات نہیں کیں جس پر سی ای او ایجوکیشن جھنگ نے چھٹیوں میں سکول کھولنے والے اداروں کےخلاف کارروائی کافیصلہ کیا ہے، چوہدری نسیم زاہد نے کہا ہے کہ 5 جنوری تک موسم سرماکی چھٹیاں ہیں۔ خلاف ورزی کرنیوالےسرکاری و نجی اداروں کوجرمانہ وسیل کردیاجائےگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button