ملکھانوالہ کے علاقہ الٰہی آباد میں اڑھائی منزلہ مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد ملبے تلے دب گئے,


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ملکھانوالہ کے علاقہ احمد آباد، الٰہی آباد میں اڑھائی منزلہ مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے میں 03 سالہ عائشہ دختر صابر اور 40 سالہ کوثر دختر صادق موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 08 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں جعفر ولد صادق 40 سال، اشفاق ولد صادق 45 سال، عارف ولد صادق 42 سال، احمن ولد عارف 14 سال، آمنہ دختر اشفاق 14 سال، آسیہ زوجہ اشفاق 40 سال، حسنین ولد اشفاق 10 سال، محمد عثمان ولد اشفاق 18 سال شامل ہیں۔
ڈبل سٹوری گھر کی دوسری چھت ٹی آر گاڈر سے بنی ہوئی تھی، جو کمزور ہونے کے باعث گر گئی۔ ریسکیو ڈزاسٹر ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملبہ میں دبے افراد کو نکال کر ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔



