قومی

مستحق مریض کو بائی پاس کےلئے ایک لاکھ روپے سیور فاؤنڈیشن نے فراہم کردئیے

فیصل آباد(94 نیوز) فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے عارضہ میں مبتلازیر علاج مریض کو بائی پاس کے لئے ایک لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی۔مالی امداد کا یہ چیک میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین اور جنرل سیکرٹری کاشف فاروق نے ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کی طرف سے فراہم کیا۔مینجر عاصمہ مزمل بھی موجود تھیں۔

میڈیکل سوشل آفیسر نے مریض کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت میں ہارٹ سیور فاؤنڈیشن اورمخیرحضرات کے فراخدلانہ اقدام کو سراہا۔جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فاؤنڈیشن نے اپنے عزم کو دہرایا اور کہا کہ مستحق مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور غریب مریضوں کی مدد کرکے دلی اطمینان ملتا ہے۔اس موقع پرمریض نے ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کی طرف سے ایک لاکھ روپے ملنے پر شکریہ اداکیا اور کہا کہ اس کے پاس بائی پاس کرانے کے لئے فیس کم تھی اور فاؤنڈیشن اس کے لئے مسیحا ثابت ہوئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button