قومی

مذہبی نفرت انگیز مواد نشر کرنے پر 24نیوز کا لائسنس معطل

اسلام آباد (94 نیوز) پیمرا نے نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کا لائسنس ایک مرتبہ پھر معطل کردیا اور انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اعلامیہ کے مطابق”  پیمرا نے 10محرم الحرام کی خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران نفرت انگیز مواد نشر کرنے پر 24نیوز کا لائسنس فوری معطل کر دیا ، ادارے نے مورخہ 20اگست2020 ءکو تمام ٹی وی چینلز کو محرم الحرام کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی تھی اور چینلز کو اپنی نشریات کے دوران ایسا مواد جو کہ مین المذاہب ہم آہنگی کو ٹھیس پہنچائے یا نفرت انگیزی اور فرقہ واریت پر مبنی ہو، نشر نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ سینٹرل میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ(24نیوز)نے دس محرم الحرام کی خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران نفرت انگیز مواد بغیر کسی ایڈیٹوریل کنٹرل کے نشر کیا اور پیمرا قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کی۔ پیمرا کو سوشل میڈیا پر اس مواد کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہیں جس پر اتھارٹی نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پیمرا ٓرڈیننس کے سیکشن (3 )30کے تحت24نیوز کا لائسنس معطل کر دیا ہے کیوں کہ نشر کئے گئے نفرت انگیز مواد سے ملک بھر میں نقص امن کا اندیشہ ہے۔ مزید برآں ، 24 نیوز کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 14روز میں جواب دہی کا حکم دیا ہے اور قانون کے مطابق چینل کو ذاتی شنوائی کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ چینل کا لائسنس انکوائری مکمل ہونے تک معطل رہے گا”۔ 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button