National
The Meteorological Department has forecast more rain and snow with strong winds and thundershowers


Islam Abad (94 news) محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں برفباری کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، سیالکوٹ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
گوجرانوالہ اور نارووال میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو اور مری میں بارش کی توقع ہے۔



