قومی

نجی کالج واقعہ،مریم نواز بدحواسی میں کچھ بھی بول دیتی ہیں، واقعے کی شفاف تحقیقات کروائیں، بیرسٹر سیف

پشاور (94 نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کے اوسان خطا ہیں، وہ بدحواسی میں کچھ بھی بول دیتی ہیں۔

پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نجی کالج کے معاملے پر تحریک انصاف پر الزام تراشی بند کریں۔ پی ٹی آئی نے آپ اور آپ کی جماعت کی طرح کبھی بے ہودہ سیاست نہیں کی، اس طرز کی سیاست شریف خاندان کا پیشہ ہے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پر الزام لگاکر عوام کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش نہ کریں بلکہ واقعے کی شفافت تحقیقات کروائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف دینے کی بجائے مریم نواز انتظامیہ احتجاج کرنے والے طلبا پر لاٹھیاں برسا رہی ہے، دہشت گرد پی ٹی آئی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن ہے جو طلباء پر لاٹھیاں برسا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین مریم نواز کے اعصاب پر سوار ہیں، ان کے اوسان خطا ہیں، بدحواسی میں کچھ بھی بول دیتی ہیں۔ واقعہ نجی کالج لاہور میں ہوا ہے اور مریم نواز خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بولنا شروع ہوگئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button