National

Education department issues new notification for educational institutions

Karachi (94 news) Sindh Education Department says students under 12 years of age 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول آئیں گے، جبکہ اس سے زائد عمر کے تمام طلبا کی مکمل حاضری ہوگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (This is COC) کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ تعلیم سندھ نے نجی و سرکاری اسکولوں کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کا تعلیمی اداروں کیلئے نوٹیفکیشن  جاری

محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 12سال کی عمر کے طلبا کو ویکسین لازمی لگوانی ہوگی اور ان کی تعلیمی اداروں میں مکمل حاضری ہوگی۔

اس کے علاوہ 12سال سےکم عمرطلبا 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول آئیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (This is COC )نے پھر پابندیاں لگادی ہیں، 10فیصد سے زائد وائرس والے شہروں میں انڈور تقریبات، ڈائننگ بند کردیں گئیں جبکہ مزار، ٹرانسپورٹ، سنیما، تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں محدود ہوں گی ، چھوٹے بچے ایک دن چھوڑ کر اسکول جائیں گے تاہم 12سال سے اوپر کے ویکسین شدہ بچوں کی مکمل حاضری لازمی ہوگی۔

کاروباری مراکز، دفاتر بند نہیں ہوں گے لیکن خطرے کے حساب سے ٹارگٹڈ لاک ڈاؤنز لگائے جاسکتے ہیں، این سی او سی کی پابندیوں کو اطلاق کراچی ، لاہور ، اسلام آباد اور حیدرآباد میں فوری طور پر ہوگا جبکہ محکمہ داخلہ سندھ نے بھی پابندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردی ہے ۔

این سی او سی کی نئی پابندیوں کا اطلاق 20سے 30؍ جنوری تک جاری رہے گا، اس دوران 27جنوری کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، تاہم شادیوں کیلئے عائد پابندیاں 24جنوری سے نافذ العمل ہو کر 15؍ فروری تک جاری رہیں گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button