قومی

لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن کی شیخ زاہد الرحمن کو ایم سی ہائیر سکینڈری سکول میں پرنسپل تعینات ہونے پر مبارکباد

فیصل آباد (94 نیوز) ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن نے شیخ زاہد الرحمن کو گورنمنٹ ایم سی ہائیر سکینڈری سکول میں بطور پرنسپل تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن محکمہ تعلیم فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز ، فنانس سیکرٹری راشد حسین ، بلال نواز ڈھلوں ، محمد زعیم سائر ، عارف علی، ملک شیر دلاور ،محمد اختر بٹ نے شیخ زاہد الرحمن کو گورنمنٹ ایم سی ہائیر سکینڈری سکول حاجی آباد میں پرنسپل تعینات ہونے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے مبارک باد دی۔

شیخ زاہد الرحمٰن نے ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز اور وفد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لیب اٹینڈنٹ کی اپ گریڈیشن کی کوشش، فیصل آباد میں بورڈ امتحانات میں بطور نگران ڈیوٹی لگوانے، مردم شماری میں بطور شمار کنندہ ڈیوٹی لگوانے پر ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button