قومی

قومی اسمبلی 341 میں سے 340 اراکین نے ووٹ کاسٹ کردیئے، واحد رکن اسمبلی کا انتظار جاری

لاہور (94 نیوز) قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل تقریباََ مکمل ہو گیاہے اور صرف ایک رکن اسمبلی باقی ہیں جنہوں نے ووٹ کاسٹ کرناہے اور ریٹرنگ افسر نے واحد ووٹر کا پانچ بجے تک انتظار کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں 341 میں سے 340 ووٹ کاسٹ کر لیے گئے ہیں اور صرف ایک رکن باقی ہیں ، یہ رکن اسمبلی جماعت اسلامی کے عبدالاکبر چترالی ہیں ، جماعت اسلامی کے رکن اس وقت اسمبلی میں موجود نہیں ۔ ریٹرنگ افسر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک ووٹ رہ گیاہے تاہم متعلقہ رکن کے قومی اسمبلی میں آنے کیلئے ہمیں پانچ بجے تک انتظا رکرنا ہوگا ۔ ریٹرنگ افسر کا کہناتھا کہ اگر ووٹ پورے ہو جاتے تو ہم ووٹوں کی گنتی کا عمل فوری شروع کر دیتے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جماعت اسلامی نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ دینے کا اعلان کر رکھاہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button