قومی

فیصل آباد کی6سڑکوں کی تعمیر ومرمت کےلئے52کروڑ20لاکھ روپے کے فنڈز جاری

فیصل آباد (94 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیصل آباد کی 6 بڑی سڑکوں کے لئے 52کروڑ20لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے فیصل آباد کی 6 بڑی سڑکوں کے لئے 52 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردئے ہیں، جن میں جڑانوالہ روڈ کو کارپٹڈ کرنے کے لئے 61ملین،جھنگ روڈ عظیم پٹرول پمپ سے چناب چوک تک172 ملین، سرگودھا روڈ کمال پور سے براستہ لاری اڈہ چناب چوک کارپٹ روڈ 202 ملین، ستیانہ روڈ کے لئے 22 ملین، سمندری روڈ کے لئے 50 ملین اور جھمرہ روڈ کے لئے15 ملین جاری کردئے گئے ہیں،

ان سڑکوں کی حالت زار اتنی خراب ہوچکی تھی کہ لوگوں کا گزرنا محال تھا، اور اس پر کئی حادثات بھی ہوچکے تھے، میڈیا نے بھی ان سڑکوں کی حالت پر اپنی رپورٹس بنائیں، اور ممبران اسمبلی نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کو ان سڑکوں بارے آگاہ کیا ہوا تھا، اس خبر کی ساتھ ہی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button