قومی

حکومت ادویات پر ٹیکس کم کردے،ہم قیمتیں کم کردیں گے، فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن

لاہور(94نیوز) پاکستان فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن نے حکومت کے ادویات کی قیمتوں میں کمی کے احکامات ماننے سے انکار کردیا، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ادویات پر ٹیکس کم کردے، ہم قیمتیں کم کردیں گے، وزیرصحت تک ہمارا مطالبہ پہنچا دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن کو 72 گھنٹوں میں ادویات کی قیمتیں پرانی سطح پر لانے کا حکم دیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 72 گھنٹوں میں ادویات کی قیمتوں کو پرانی سطح پر واپس لایا جائے۔

عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کو عوامی خدمت کے منصوبوں میں مکمل طور پر سہولت فراہم کی جائے اور نئی ترقیاتی اسکیمیں بھی ایک ماہ میں لے لی جائیں۔ تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ پاکستان فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن نے حکومت کے ادویات کی قیمتوں میں کمی کے احکامات ماننے سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن کے عہدیدران نے وزیرصحت کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ایسوسی ایشن کے تمام مطالباتوزیراعظم تک پہنچا دیں۔فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن کے عہدیدران نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کا حکم ایک شرط پر مانیں گے کہ حکومت تمام ادویات پر عائد نئے ٹیکسز کو ختم کردے۔ اگر ٹیکسز کو ختم نہ کیا گیا تو ادویات کی قیمتیں بھی کم نہیں کی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button