قومی

فیاض چوہان کو وزیر بلدیات بنائے جانے کا امکان

لاہور (94نیوز) وزیراعظم عمران خان اپنے ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ چکے ہیں۔ دورہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان اور فیاض الحسن چوہان کے مابین ملاقات بھی ہو گی، فیاض الحسن چوہان کو وزیر بلدیات بنانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔فیاض الحسن چوہان تحریک انصاف کی حکومت میں صوبائی وزیر اطلاعات کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں تاہم کچھ عرصہ بعد ہی ان کو اپنی وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا۔ آج جب کہ عمران خان لاہور کے دورے پر ہیں تو امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان فیاض الحسن کو نئی وزارت کہ ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان آج صوبائی درالحکومت لاہور کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں، دورہ کے دوران وہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کریں گے جبکہ ایوان وزیر اعلی لاہور میں وزیر اعظم تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے.عمران خان پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پارٹی کے اندر موجود دھڑے بندیوں اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں کے بل کے حوالے سے بھی پارلیمانی پارٹی کو بھی اعتماد میں لیں گے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو نیا پاکستان ہاﺅسنگ پراجیکٹ میں ہونے والی پیش رفت ،مزدوروں کے لیے لیبر کارڈ پالیسی اور پنجاب میں سیاحت کے حوالے سے نئے مقامات کا جائزہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی.

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button