قومی

فواد چوہدری بھی یونیورسٹی سے نکالے گئے لڑکی اور لڑکے کے حق میں بول پڑے،بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(94 نیوز) وفاقی وزیر فوادچودھری نےلاہور کی مقامی یونیورسٹی سے سرعام اظہار محبت کرنے پر نکالے جانے والے جوڑے کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ فیصلے پر نظرثانی کرے۔

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے،اسلام خواتین کو جو حقوق دیتا ہے مرضی کی شادی ان حقوق میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔فوادچودھری نے مطالبہ کیاہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے ،ان کاکہناتھا کہ لڑکیوں کو پراپرٹی سمجھنا اسلام کے خلاف ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button