National

Due to the carelessness and negligence of the people, Corona spread rapidly, Dr. Yasmeen Rashid

Lahore (94 news) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہےکہ عوام کی بے احتیاطی اور لاپرواہی کے باعث کورونا تیزی سے پھیلا، میوہسپتال میں 61 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 19 اموات ہوئیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں کورونا کے زیادہ تر سنجیدہ کیسز آرہے ہیں،پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے،عوام سے اپیل ہے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں،کورونا ویکسین آنے تک احتیاطی تدابیراختیارکرنا ہوں گی،

سکول،کالجز بند کرنا ہمارے لیے سب سے سخت فیصلہ تھا،اپوزیشن سے درخواست ہے کہ جلسے نہ کریں، سیاست کیلئے بہت وقت ہے،اپوزیشن عوام کی صحت کو مقدم رکھے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ 20 From 25 ہزاریومیہ کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے،میوہسپتال میں 61 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 19 اموات ہوئیں،ہسپتالوں میں ان مریضوں کو رکھا جاتا ہے جن کو آکسیجن کی ضرورت ہو،انہوں نے کہا کہ ملتان،راولپنڈی،گوجرانوالہ، فیصل آباد میں کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے،شعبہ صحت کے 13 thousand 638 اہلکار کورونا سے متاثر ہوئے، ملتان میں 68 و ینٹی لیٹرزہیں، 41 مریض وینٹی لیٹرزپرہیں،عوام نے کورونا ایس اوپیز کو زیادہ اہمیت نہیں دی،عوام کی بے احتیاطی کے باعث کورونا تیزی سے پھیلا،نہیں چاہتے کہ کورونا کی دوسری لہر میں مکمل لاک ڈاو¿ن کی طرف جائیں،اگرایس او پیزپرعمل نہیں کریں گے تومکمل لاک ڈاؤن کی طرف جاسکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button