قومی

عمران خان کے آج مستعفی ہونے کا دعویٰ سامنے آگیا

کراچی (94 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے آج مستعفی ہونے کا دعویٰ سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج استعفیٰ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتِ عظمیٰ نے غیر آئینی کام کو کالعدم قرار دے کر سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ، جس سے ہم سرخرو ہوئے۔
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آخری لمحے آخری گیند تک مقابلہ کرتا رہوں گا ، قوم کیلئے میرا پیغام ہے کہ میں ہمیشہ پاکستان کیلئے لڑا ہوں ، شام میں قوم سے خطاب کروں گا ۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ میں نے وفاقی کابینہ اور اپنی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس طلب کئے ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے،5 رکنی ججز نے متفقہ فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیرآئینی اور کالعدم قرار دے دیا ہے، عدالت نے اسمبلی کی تحلیل کو بھی غیرآئینی قرار دیا ہے، وزیراعظم عمران خان، صدرمملکت کو ایڈوائز نہیں کرسکتے تھے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کا 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی 3اپریل کی رولنگ آئین اور قانون کے متصادم قرار دی جاتی ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی کوئی حیثیت نہیں،ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے ، موجودہ کیس ان معاملات پر نمٹایا جاتا ہے، قومی اسمبلی کی تحلیل بھی غیرآئینی ہے، تحریک عدم اعتماد ابھی بھی زیرالتواء ہے، وزیراعظم تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد آرٹیکل 58کے تحت پابند تھے اور ہیں ، عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس نئے وزیراعظم کے انتخاب تک ملتوی نہیں کیا جائےگا، عدم اعتماد کامیاب ہونے پر اسی قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے، صدر، وزیراعظم اور اسپیکر کے احکامات سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button