قومی

عمران خان کا جاں بحق کارکنان کے لواحقین کیلئے اہم اعلان

اسلام آباد (94 نیوز) عمران خان نے لانگ مارچ میں جاں بحق ہونے والے دو کارکنان کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مالی امداد کا اعلان کردیا ہے۔

عمران خان نے انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’ہمارے پُرامن آزادی مارچ کے دوران پنجاب پولیس کے وحشیانہ تشدد سے جاِمِ شہادت نوش کرنے والے اپنی جماعت کے 2 کارکنان فیصل عباس چوہدری اور سید احمد جان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اپنےدونوں شہداء کے اہل خانہ کی مکمل مالی ذمہ داری تحریک انصاف اٹھائے گی‘

واضح رہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا تھا۔

لانگ مارچ کے دوران، پولیس اور کارکنان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے دو کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button