قومی

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا فیصل آباد دورہ،ستھرا پنجاب پروگرام اجلاس کا جائزہ لیا،

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور کمشنر آفس میں ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید،ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر،ارکان اسمبلی چوہدری شہباز بابر،قدسیہ بتول،مسلم لیگی رہنما وٹکٹ ہولڈرزشیخ اعجاز احمد،میاں طاہر جمیل،فقیر حسین ڈوگر،علی گوہر بلوچ،میاں عرفان منان،رانا علی عباس،میاں اجمل آصف،میاں قاسم فاروق،میاں ضیاء الرحمن ودیگر موجودتھے۔اجلاس میں جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز اور ارکان اسمبلی وعوامی نمائندیویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی روف احمد نے آؤٹ سورسنگ نظام کے تحت صفائی اپریشن اور دستیاب وسائل پر بریفنگ دی۔اجلاس میں کنٹریکٹرز بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ کو صاف ستھرا بنانے کا عزم کررکھا ہے لہذا آؤٹ سورسنگ نظام کے واضح نتائج نظر آنے چاہیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز اور ارکان اسمبلی وٹکٹ ہولڈرز سے کہا کہ وہ ستھراپنجاب کی آنرشپ لیں اور پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ناکامی کی کوئی گنجائش نہیں اور ڈلیور نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔انہوں نے آؤٹ سورس ہونے والی تحصیلوں میں 11 جنوری کے بعد صفائی کے نظام میں بہتری نہ آنے کی صورت میں متعلقہ ٹھیکیدار کو پلنٹی ڈالنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نہ صرف ٹھیکہ منسوخ بلکہ مشینری بھی ضبط ہوگی اور بلیک لسٹ کردیاجائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر کمیٹی قائم کرکے صفائی کا ایسا جامع میکنزم ہونا چاہیے کہ لوگوں کو صفائی نہ ہونے سے متعلق کوئی شکایت نہ ہو۔انہوں نے کنٹریکٹرز کو اپنی ٹیموں کی مانیٹرنگ سخت کرنے اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو مین روڈز پر صفائی خود چیک کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے سماجی رویوں میں تبریلی لانے کی ضرورت ہے اس ضمن میں علماء کرام جمعہ کے خطبات میں صفائی قائم رکھنے کے بارے میں آگاہی دیں۔صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ وہ زمینی حقائق کے مطابق صفائی یقینی بنانے کے لئے خود بھی دورے کررہے ہیں لہذا مانیٹرنگ ٹیمیں فیلڈمیں انسپکشن پر نظر آنی چاہیں۔انہوں نے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے کہا کہ وہ آؤٹ سورسنگ نظام کو کامیاب کرائیں۔انہوں نے سیکنڈ شفٹ میں کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ ڈویژن میں ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاروں اضلاع میں انتظامیہ سے مسلسل میٹنگز کرکے ٹھیکیداروں کو متحرک اور صفائی کے نظام کی نگرانی کی جارہی ہے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے بھی بریفنگ دی۔ارکان اسمبلی وٹکٹ ہولڈرز نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کھلے پلاٹس کو صاف کرایا جائے۔انہوں نے آؤٹ سورسنگ نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز بھی دیں جبکہ کنٹریکٹرز کو کوآرڈینیشن مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بتایاکہ صفائی کی مانیٹرنگ کے ڈیجیٹل نظام کے تحت کنٹرول رومز قائم،وہیکلز کی مانیٹرنگ،ورکرز کی حاضری یقینی بنائی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن میں 20 جنوری سے تحصیل چک جھمرہ بھی آؤٹ سورس ہوجائے گی جبکہ اب تک ایک لاکھ ٹن سے زائد کوڑا ڈمپ کیا جاچکا ہے۔شہروں کی سطح پر کنٹینرز کے ذریعے کچرا جمع اور ٹی سی پی کے ذریعے کچرا بڑے پوائنٹس پرڈمپ کیا جارہا ہے۔چھوٹی گلیوں میں ہینڈ کارڈز و رکشوں کے ذریعے کوڑا اٹھایاجارہا ہے۔ویسٹ کنٹینرز کے ذریعے پانچ یوسی کا کچرا ٹی سی پی سے ڈمپ سائیڈ پر ٹریکٹر ٹرالی و ڈمپر سے لارہے ہیں۔دیہی علاقوں میں ڈور ٹو ڈور صفائی کا نظام جلد شروع ہوگا،دو دن گٹر یا نالیوں کو صاف کریں گے اور دو دن کچرا اٹھائیں گے۔مکینیکل واشنگ روزانہ کی بنیادوں پر کی جارہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button