National

The enemies of the country are happy with the fight of politicians that their agenda is being fulfilled, Sirajul Haque

Lahore (94 news) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاست دان ایک دوسرے کو ختم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان اپنی تقریروں میں کہتے ہیں کہ ہم رہیں گے یا مخالفین۔ ملک کے دشمن خوش ہیں کہ ان کا ایجنڈا پورا ہو رہا ہے، حکمران لڑائیاں جاری رکھ کر پاکستان کو شام، لیبیا اور یمن کی طرح بنائیں گے، سارا انتشار پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی کرسی، ذاتیات اور مفادات کے لیے جنگ کی وجہ سے ہے، ان کی لڑائی میں پاکستان دنیا بھر میں تماشا بن گیا۔

اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ٹرائیکا نے اداروں کو تباہ کیا، ایوان کی عزت کو خاک میں ملایا، یہ چاہتے ہیں کہ عدالتیں ان کی مرضی کے مطابق فیصلے کریں، الیکشن کمیشن ان کا تابع رہے اور انہیں ہر لمحہ اسٹیبلشمنٹ کی چھتری میسر ہو، انییں اپنے اقتدار کو طول دینے کے سوا کسی سے غرض نہیں، اقتدار میں رہ کر یہ ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار لوٹ مار کرتے ہیں، اپنی جائدادیں بناتے ہیں اور عوام کو غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کے تحائف بانٹتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعصبات اور نفرتوں کے ماحول میں نوجوانوں کو اٹھنا ہو گا، اب وہی قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں، یوتھ اسلامی جمہوری انقلاب کے لیے کردار ادا کرے ، نوجوان جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے دست و بازو بن کر پاکستان کی تعمیر ان خطوط پر کرنے کے لیے کردار ادا کریں جس کے لیے اسلامیان برصغیر نے عظیم قربانیاں دیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button