قومی

سابق وزرائے اعلیٰ اور وزرا کی مراعات ختم، بل منظور

لاہور (94 نیوز) پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں سابق وزرائے اعلیٰ اور سابق وزرا کی متعدد مراعات کے خاتمے کا بل منظور کرلیا گیا۔

اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی مراعات کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا، استحقاق بل 2022 کے ذریعے سرکاری ملازمین کیخلاف سخت سزائیں دینے کا قانون ختم کردیا گیا۔

ایوان اقبال میں جاری پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس میں منسٹرز ترمیمی بل 2022 سمیت سیکرٹریٹ سروسز بل 2022، پری ولیج بل 2022 منظور کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2022 بھی ایوان میں منظور کرلیا گیا ہے۔

اس سے پہلے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی سیکیورٹی کے لیے ناکارہ اور خراب گاڑیاں فراہم کرنے پر پنجاب حکومت کے خلاف دوبارہ لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

 سردار عثمان بزدار کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے انہیں خراب اور کھٹارہ گاڑیاں فراہم کی ہیں جبکہ سیکیورٹی اور ملازمین بھی فراہم نہیں کیے جارہے۔

 درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ حکومت کو سیکیورٹی اور ملازمین فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button