قومی
لاہور، فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی چھت سے طالبہ نے چھلانگ لگادی


لاہور(94 نیوز) فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی چھت سے طالبہ نے چھلانگ لگادی۔
پولیس کے مطابق امدادی ٹیم نے متاثرہ طالبہ کو طبی امدادکے لیے ہسپتال منتقل کردیا، طالبہ نے کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی،حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ متاثرہ طالبہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیرتھی، طالبہ کےخودکشی کرنے کی کوشش کی وجوہات کا تعین کیاجارہاہے، طالبہ کی شناخت 22 سالہ فریحہ کے نام سے ہوئی ہے۔



