قومی

رمضان میں دوسرے لوگوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، وقار احمد آکاش

فیصل آباد (94 نیوز) جڑانوالہ کی معروف سماجی شخصیت وقار احمد آکاش نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ یہ ہمیں صبر کا درس دیتا ہے۔ روزہ ڈحال ہے۔ ہمیں اس مہینے میں ایسے لوگوں کا بھی خیال رکھنا ہوگا جن کا کوئی نہیں، انہوں نے کہا کہ جو غریب، نادار، یتیم، مسکین اور بیوہ خواتین ہیں انکی سحری و افطاری کا انتظام بھی ہمیں کرنا چاہیے تاکہ یہ لوگ بھی رمضان کی فضیلت سے استفادہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ روزہ صبر کا نام ہے لیکن ہم رمضان میں پہلے سے زیادہ کھانے پینے کو ترجیح دیتے ہیں، جو روزہ کی روح کو متاثر کرتا ہے۔ وقار احمد نے کہا کہ اپنے اردگرد دوسرے لوگوں کا بھی خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں ہم زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی قربت حاصل کرسکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button