قومی

خادم حسین رضوی کے صاحبزادے سعد رضوی تحریک لبیک کے امیر مقرر

لاہور (94 نیوز) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے حافظ سعد حسین رضوی کو تحریک کا نیا امیر مقرر کردیا گیا ہے جسکی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج خادم حسین رضوی کے جنازہ کے اجتماع میں علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے حافظ سعد حسین رضوی نے نئے سربراہ کی حیثیت سے حلف اُٹھایا۔ حافظ سعد حسین کو تحریک کا نیا امیر مقرر کرنے کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی ہے۔
تحریک لبیک کے بعض حلقوں میں شروع سے ہی یہ بات مشہور تھی کہ اس جماعت کی سربراہی علامہ خادم رضوی کے بیٹے حافظ سعد رضوی کے سپرد کردی جائے گی کیونکہ خادم رضوی اپنی زندگی میں ہی اپنے بیٹے کو اپنی جانشینی کے لیے تیار کررہے تھے۔ جس کا ثبوت خادم حسین رضوی کی جانب سے نومبر2020ء میں فیض آباد کے لیے نکالی جانے والی ریلی کی قیادت اپنے بڑے بیٹے سعد رضوی کو سونپنا تھا۔
سعد رضوی کو پارٹی کا نیا سربراہ بنانے کی ایک ممکنہ وجہ یہ بھی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان میں خادم حسین رضوی کی اچانک وفات کے بعد پارٹی میں قیادت کے اعتبار سے بحران پیدا ہو گا اور ایسے میں بحران کے اس خدشے کے پیش نظر کارکنوں کے اندر بیٹے کے ساتھ ہمدردی کے جذبات اہم کردار ادا کریں گے۔ لہٰذا یہی وجہ ہے کہ دیگر نام زیر غور ہونے کے باوجود حافظ سعد حسین رضوی کو ہی پارٹی کا سربراہ بنا دیا گیا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا پارٹی کے دہگر عہدیداران اس فیصلے پر کوئی اعتراض اُٹھاتے ہیں یا نہیں اور یہ بھی کہ کیا سعد حسین رضوی اپنے والد ہی کی طرح کارکنان کو خون گرمانے اور ان کو ایک پیج پر اکٹھا رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یا نہیں۔ حافظ سعد حسین رضوی کی پارٹی کے نئے امیر کے عہدے پر تقرری خادم حسین رضوی کے مشن کو آگے بڑھانے میں کس حد تک کامیاب ہو گی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button