National

Security guard sentenced to death for killing bank manager on blasphemy charges

خوشاب (94) توہین مذہب کا الزام لگا کر بینک منیجر کو قتل کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو دو بار سزائے موت، 12 Years imprisonment and 11 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال توہین مذہب کا الزام لگا کر بینک منیجر کو قتل کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو دو بار سزائے موت، 12 Years imprisonment and 11 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم احمد نواز کے خلاف بینک منیجر عمران حنیف کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے کے بعد فیصلہ سنادیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں مجرم کو دو بار سزائے موت، 12 Years imprisonment and 11 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اگر مجرم جرمانہ ادا نہیں کرتا تو اس کو دو سال مزید قید کاٹنی ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے اپنے ہی بینک منیجر کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ منیجر نے مبینہ طور پر توہین رسالت ﷺ کی ہے۔

قتل کا واقعہ پیش آنے کے بعد علاقہ مکینوں نے مجرم سیکیورٹی گارڈ کو ہیرو کے طور پر دیکھا اور اس کی حمایت میں زور شور کے ساتھ جلوس نکالے گئے لیکن بعد ازاں جب حقیقت سامنے آئی تو سب نے مجرم سے برات کا اعلان کردیا۔ خوشاب کے علما کرام کی جانب سے ایک باضابطہ پریس کانفرنس بھی کی گئی تھی جس میں مجرم سیکیورٹی گارڈ کے فعل کو ناجائز قرار دیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button