قومی

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات، فیصلہ آج ہو گا

اسلام آباد (94 نیوز) این سی او سی کے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن اور کورونا وائرس کی صورتِ حال کا آج جائزہ لیا جائے گا۔

این سی او سی کے اجلاس میں تمام اکائیوں سے مشاورت کے بعد موسمِ سرما کی تعطیلات کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزرائے تعلیم کا سیکریٹری تعلیم کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارتِ صحت اور صوبائی وزرائے تعلیم کے درمیان تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں پر مشاورت ہوئی۔

اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک سردیوں کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا تاہم یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ موسمِ سرما کی تعطیلات کی منظوری نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے آج کے اجلاس میں دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ کے سوا باقی صوبے تعلیمی اداروں میں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک موسمِ سرما کی چھٹیوں پر رضا مند ہیں، تاہم سندھ یہ معاملہ صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی میں پیش کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button