Events / Seminars

It is our common responsibility to give children a safe future and a safe future, Deputy Commissioner

Faisalabad(94 news) ضلعی انتظامیہ اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے اشتراک سے تحفظ حقوق اطفال کے سلسلے میں آگاہی واک منعقد ہوئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے کی۔ واک میں ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو اعجاز اسلم ڈوگر، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر روبینہ اقبال،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر طیبہ اعظم،سماجی رہنما ڈاکٹر جعفرحسن مبارک،گروپ ڈائریکٹر ایم ٹی ایم ناصر ضیاء، لیبر اوردیگر محکموں کے افسران کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچے بھی واک میں شریک ہوئے۔

واک ڈی سی کمپلیکس سے شروع ہو کر ضلع کونسل چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔واک کے شرکاء بچوں نے ”محفوظ بنیاد کل نہیں آج“،”بچوں کی حفاظت میں محتاط رہیں“۔بچوں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری اوردیگر تحریروں پر مشتمل بینرز اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کومحفوظ حال اور مستقبل دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں لہذا ہرسطح پر نونہالوں کے حقوق کے تحفظ کویقینی بنانے میں سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحیح خطوط پر تعلیم وتربیت اور کردارسازی کرکے قوم کے معماروں میں خود اعتمادی پیدا کی جاسکتی ہے جس کے لئے والدین اور اساتذہ پرشدید ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی پروگرامز کے انعقاد کا مقصدعوام الناس میں ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے آگہی پیداکرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے تحفظ حقوق اطفال کے سلسلے میں چائلڈپروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروسمیت دیگر اداروں وتنظیموں کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ قوموں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔دیگر مقررین نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر طبقہ کو ذمہ داریاں نبھانا ہونگی۔
۔۔۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button