National

It is unfortunate that small traders do not get relief in the budget, Rana Sikandar Azam

Faisalabad (94 news) بجٹ میں چھوٹے تاجروں کو ریلیف نہ ملنا افسوسناک ہے۔ بجٹ کے بعد اثرات آنا شروع ہو گئے ہر طرف مہنگائی ہی مہنگائی ہے۔ ٹیکس بڑھنے سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے جسے روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے،

سابق صدر ایوان صنعت و تجارت رانا محمد سکندر اعظم خاں نے چھوٹے تاجروں کو کاروباری ریلیف فوراً فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بجٹ کے بعد جو مہنگائی کا طوفان آرہا ہے اسے روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے پر زور دیا ہے، اس وقت بھاری ٹیکسوں مہنگائی بجلی و گیس نے الیکٹرانکس اشیاء، ضروریات زندگی کی اشیاء خوردونوش کو پر لگا دیئے ہیں، جو عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہیں جس سے چھوٹے کاروباری افراد بری طرح متاثر ہورہے ہیں، جس کا حل حکومت تاجر صنعت کار مل کر کریں، تاکہ ملک خوشحال ہو سکے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button