National

Proceedings against FDA's illegal housing schemes continue

Faisalabad(94 news) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے رضوان نذیر کی ہدایات پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث 2 نجی رہائشی سکیموں اور ایک پلاٹ کو سربمہر کرکے ان کی خلاف قانون تعمیرات کو مسمار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقو ں میں قائم کی جانیوالی ہاؤسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تو چک نمبر74ج ب جھنگ روڈ پر ہاؤسنگ سکیم نیوسٹی اورستیانہ روڈکے قریب عبد اللہ ویلی کوایف ڈی اے سے غیرمنظورشدہ پایا جن میں غیر قانونی طور پر بعض تعمیرات کی جارہی تھیں جنہیں فوری طور پر مسمار کردیااور ڈویلپرز سے کہاگیاہے کہ وہ ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کے لئے قانونی تقاضے پورے کریں اور باقاعدہ منظوری حاصل کرنے سے قبل پلاٹس کی فروخت اور تعمیرات وغیرہ سے اجتناب کریں بصورت دیگر مزید خلاف ورزیوں پر ان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔

دریں اثنا ایف ڈی ا اے انفورسمنٹ ٹیم نے سرسید ٹاؤن میں بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر تعمیر شروع کرنے پرپلاٹ نمبر526-B کو سربمہر کردیا اور مالک کے خلاف متعلقہ قانون کے تحت چالان کرکے عدالت کو بھجوا دیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button