Videosقومی

فیصل آباد، محنت کشوں کیلئے بڑی خوشخبری، سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں شام کی اوپی ڈی شروع ہو گئی

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں بڑا اقدام،صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھراورکمشنر سوشل سکیورٹی پنجاب محمد علی نے سوشل سکیورٹی ہسپتال میں شام کی اوپی ڈی شروع کرادی۔اب ایوننگ اوپی ڈی میں بھی محنت کشوں اور ان کے اہلخانہ کو میڈیکل،سرجری،آرتھو پیڈک،یورالوجی،ریڈیالوجی اورپتھالوجی کی طبی سہولیات دستیاب ہونگی۔ میڈیکل سپرٹنڈنٹ سوشل سکیورٹی ہسپتال مدینہ ٹاؤن فیصل آباد ڈاکٹر انجم رضا نے ایوننگ او پی ڈی بارے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل سکیورٹی ہسپتال مدینہ ٹاؤن رجسٹرڈ2 لاکھ 16 ہزار252 ورکرز اور ان کے زیر کفالت افراد کو علاج کے جدید سہولیات فراہم کر رہا ہے،ایوننگ او پی ڈی سے صنعتی و تجارتی اداروں کے ورکرز کے کام میں حرج نہیں آئے گا وہ علاج کے لئے شام بھی او پی ڈی آ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے منصوبوں میں سوشل سکیورٹی ہسپتال فیصل آباد میں میڈیکل کالج کا قیام یا کسی میڈیکل کالج سے الحاق و نرسنگ سکول کا قیام شامل ہے۔میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر انجم رضا کا مزید کہنا تھاکہ ہسپتال میں حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق بہترین سہولیات میسر ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button